واسا راولپنڈی نے عیدالاضحی کیلئے پلان جاری کر دیا،راجہ شوکت محمود

واسا راولپنڈی نے عیدالاضحی کیلئے پلان جاری کر دیا،راجہ شوکت محمود

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی راجہ شوکت محمود نے کہا ہے کہ واسا راولپنڈی نے عید پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت عیدالضحیٰ کے دنوں میں واسا کے اپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام عملہ اپنی ڈیوٹیاں حسب معمول سرانجام دے گا ۔خصوصاُ ٹیوب ویل اپریٹر ز، والومین ، سیور مین اور رپیئر ٹیموں کو عیدکی حھٹیوں میں اپنی اپنی ڈیوٹی دینے کی ہدایات دی گئی ہیں جن کی نگرانی متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ز اور ڈائریکٹرز کریں گے جب کہ ایم ڈی واسا خود بھی تمامعاملات کا جائزہ لیں گے ۔ یہ فیصلہ واسا میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عید کی چار چھٹیوں کے دوران واٹر سپلائی کمپلینٹ آفس لیاقت باغ ٹیلی فون نمبر 051-5555489 ، شمس آباد ٹیلی فون نمبر 051-4845143 ، کمرشل مارکیٹ ٹیلی فون نمبر 051-5387065 ، خیابان سر سید ٹیلی فون نمبر 051-4834733 گلزار قائد ٹیلی فون نمبر 051-5955962 ، معمول کے مطابق کام کریں گے ان کمپلینٹ آفسز کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی حماد فضل ٹیلی فون نمبر 0343-4400992 ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر سپلائی خلیق افضل ٹیلی فون نمبر 0334-0004908 ، سب انجینئر سمران زاہد ٹیلی فون نمبر 0321-5812202 اور متعلقہ سپروائزر کریں گے اسی طرح پی پی - 6 کی واٹر سپلائی کمپلینٹس کیلیئے الیکٹریکل سپروائزر افتخار احمد ٹیلی فون نمبر 051-2531184 0333-5118771 ، دھاماں سیداں کمپلینٹ آفس میں کمپلینٹ ریسیور زیشان اور بلال ٹیلی فون نمبر 051-551030 موبائل نمبر 0312-5270846، النور کالونی کمپلینٹ آفس میں کمپلینٹ ریسیور زہیر ٹیلی فون نمبر 051-2561488 موبائل نمبر 0345-5165017 جبکہ چک جلال دین کمپلینٹ میں کمپلینٹ ریسیور عمر بادشاہ موبائل نمبر 0311-5170456 ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ اسی طرح واٹر باؤزر سیکشن لیاقت باغ ٹیلی فون نمبر 051-5555489 ، واٹر ورکس نمبر 1 سید پور روڈ (سفید ٹینکی ) ٹیلی فون نمبر 051-9290491 ، گلزار قائد ٹیلی فون نمبر 051-5955962 ، خیابان سر سید ٹیلی فون نمبر 051-4834733 کھلے ہوں جن کی نگرانی انچارج واٹر باؤزر سیکشن محمد اشفاق موبائل نمبر 0333-4050650 کریں گے ۔ سیوریج سسٹم کی شکایات کیلئے کمپلینٹ آفس موتی محل ٹیلی فون نمبر 051-9280008 ، کمرشل مارکٹ آفس ٹیلی فون نمبر 051-9290494 ، خیابان سرسید سیور یج آفس ٹیلی فون نمبر 051-4834733 اور باغ سرداران ٹیلی فون نمبر 051-5538548 بھی معمول کے مطابق کام کریں گے ۔ان کمپلینٹ آفسز کی نگرانی فوکل پرسن ڈائریکٹر سیوریج حماد فضل ٹیلی فون نمبر 0343-4400992 اور ریسورس پر سن ارشاد حسین موبائل نمبر 0333-4124173 اور سب انجئینرمحمد علی گلریز 0336-5376152 ڈیوٹی پر موجود ہوں گے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ان افسران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا ہے کہ وہ خود اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا تمام صورت حال کی نگرانی کریں گے اور تمام سٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ عید کے دنوں میں شہریوں کی سہولت کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں ۔ اس سلسلے میں کوتاہی برتنے والے کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر