اسلام آباد پولیس نے ایک جوان ایک پودا مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد پولیس نے ایک جوان ایک پودا مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے ایک جوان ایک پودا مہم کا آغاز کر دیا،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد بن اشرف نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر اس مہم کا آغازکیا،اس مہم کا مقصد اسلام آباد اور خصوصاًپولیس ڈویژنز کو گرین ڈویژنز بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پو لیس اسلام آبادمحمد خالد خٹک کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس نے ایک جوان ایک پودا مہم کا آغاز کر دیا ہے۔یہ مہم پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے تعاون سے شروع کی گئی ہے ۔مہم کا آغازایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمحمد بن اشرف نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر کیا ۔ ایس ایس پی ہیڈ کو ارٹرز نے بتایا کہ اس مہم کے لئے اسلام آباد پولیس کی تمام ڈویژنز میں مختلف اقسام کے 10 ہزار پودے دے دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ درخت زندگی کی علا مت ہیں اور بہتر ین ورکنگ اور آ لو د گی سے پا ک ما حو ل کے لیے درخت ساز گار ہیں ،اس مہم کا مقصد پولیس کی مختلف ڈویژنز کو گرین ڈویژنز بنانا ہے تاکہ شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس جوانوں کو بھی ایک صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول مہیا کیا جائے ۔انہوں نے تما م ڈویژنزمیں فوکل پرسنز بھی تعینات کئے ہیں جو درختوں اور پودوں کی دیکھ بھال کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر