آصف زرداری پر مقدمات پر بدنیتی پر مبنی تھے ،شاہدہ رحمانی

آصف زرداری پر مقدمات پر بدنیتی پر مبنی تھے ،شاہدہ رحمانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر شاہدہ رحمانی،جنرل سیکر یٹری شاہینہ شیر علی اور سیکر یٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت کی جانب سے غیر قانونی اثاثہ جات میں بری کرنے پر کہا ہے کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ آصف علی زرداری پربنائے گئے مقدمات جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی تھے ۔تمام مقدمات شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کو سیاست سے دور رکھنے کے لئے بنائے گئے تھے ۔ جھوٹے مقدمات بنانے والوں کو خود حقیقی مقدمات میں سزائیں مل چکی ہیں۔انہوں نے عمران خان کی ہرزہ سرائی پر کہا کہ آصف علی زرداری کو اگر مک مکا ہی کرنا ہوتا تو وہ 11 برس جیل نہیں کاٹتے۔آصف علی زرداری نے عوام اور جمہوریت کی خاطر اپنی جوانی قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر نے میں گذار دی جبکہ عمران خان ایک دن بھی جیل میں نہیں گذار سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت سے بری ہونے کے بعد آصف علی زرداری کی بے گناہی ثابت ہوچکی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...