خصو صی بچو ں کی غیر نصا بی سر گر میو ں کو فرو غ دیا جا ئے ،ریحا نہ لغا ر ی

خصو صی بچو ں کی غیر نصا بی سر گر میو ں کو فرو غ دیا جا ئے ،ریحا نہ لغا ر ی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و خصوصی تعلیم ریحانہ لغاری کی زیرصدارت محکمہ خصوصی تعلیم سندھ کے مختلف اسکولوں کے پرنسپلزاورریجنل ڈائیریکٹرزکا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں سیکریٹری محکمہ خصوصی تعلیم سندھ ذوالفقار شلوانی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کے اسکول پرنسپلز اور ریجنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریحانہ لغاری نے کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے یونیفارم، کتابیں، جوتے، نیوٹریشن اور معاوضہ فراہم کرنے کے لیے جلد ازجلد انتظام کیا جائے اور اسکولوں میں غیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے تاکہ خصوصی بچوں کی ذہنی نشونما ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کی عمارتوں کی تزین و آرائش کا کام جلد مکمل کیا جائے اور اساتذہ،عملہ اور طلبہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ،خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے غیر سرکاری تنظیمیں بھی ہر ضلع میں کام کررہی ہیں ان کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے اور جدید تقاضوں پر مشتمل نصاب ترتیب دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی اسا تذہ اورعملہ کی کمی کے باعث اسکولوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کیلئے جلد از جلد خالی اسامیوں کو پر کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسا تذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ تعلیم کی طرز پر بائیومیٹرک سسٹم لگانا ضروری ہے اور اسا تذہ کی تربیت بھی ضروری ہے۔اجلاس میں ہر ضلع میں قائم محکمہ خصوصی کے اسکولوں کے پرنسپلز نے ریحانہ لغاری کو اپنے اپنے اسکولوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...