جماعت اسلامی کے رہنما کے جنرل میں اسٹور میں لاکھوں کی ڈکیتی

جماعت اسلامی کے رہنما کے جنرل میں اسٹور میں لاکھوں کی ڈکیتی

سٹھارجہ(پ ر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو کے گھر کے ساتھ قائم جنرل اسٹور سے نامعلوم چور ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کرگئے، این سی داخل، رہنماؤں کا سامان واپس اور جرائم کے خاتمے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سیٹھارجہ میں سم نالہ کے قریب جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو کے واقع رہائش گاہ کے ساتھ قائم جنرل اسٹور سے پیر اور منگل کی درمیانی شب کونامعلوم چور گھر کی طرف سے دیوار کو دکر ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کرکے آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ممتاز حسین سہتو کے بڑے صاحبزادے اور امیر ضلع خیرپور امتیاز حسین سہتو نے بتایا کہ واردات کے حوالے سے مقامی تھانے میں این سی داخل کردی گئی ہے، چوری شدہ اشیاء میں لیپ ٹاپ،راشن اور دیگر سامان شامل تھا ۔سٹھارجہ میں بدامنی اور امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء ممتازسہتو کو واقعہ کی اطلاع دی گئی تو وہ کراچی سے سٹھارجہ کیلئے روانہ ہوگئے۔دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ودیگر نے واقعہ کی سخت مذمت اوراسے سندھ میں امن وامان کی خراب صورتحال کی نشاندہی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چوری کی نوٹس لیکر ملزمان کو گرفتار اور سامان برآمد کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...