اسلام آباد ایئرپورٹ سے متصل، ٹاپ سٹی۔1 میں پرنور محفل میلاد

اسلام آباد ایئرپورٹ سے متصل، ٹاپ سٹی۔1 میں پرنور محفل میلاد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) گذشتہ روز اسلام کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل، پاکستان کے پہلے سمارٹ سٹی ’’ٹاپ سٹی۔1‘‘ میں ایک پرنور محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو کنور معیز خان مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈیئر سکندر خان، غلام یٰسین ، وسیم تابش اور جسٹس فدا سمیت تمام انتظامیہ اور کثیر تعداد میں ش رکاء نے ذکر مصطفی ﷺ سے محفل کو سجایا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد عالمی شہرت یافتہ پروفیسر عبدالرؤف روفی اور دیگر نعت خواں حضرات نے رسول اکرمؐ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ تقریب کے اختتام پر پروجیکٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈیئر (ر) سکندر خان نے کہا کہ ایسی روح پرور مجالس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے کیونکہ یہ مبارک تقریبات ہمیں سرکار دوعالم ؐ سے والہانہ عقیدت و محبت کی پختگی اور آپؐ کو رحمت بنا کر بھیجنے والے عظیم رب کے قلبی شکر کا احساس دلاتی ہیں۔ اختتام پر ٹاپ سٹی 1 انتظامیہ کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والوں میں بارہ عمرے کے ٹکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...