میٹرو کیش اینڈ کیری کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ اشتراک

میٹرو کیش اینڈ کیری کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ اشتراک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک ماہ پر محیط اسکول آف ہائی جین تربیتی پروگرام کے حوالے سے کامیاب اشتراک کیا ۔اس پروگرام کے تحت میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان نے اپنی کوالٹی ایشورنس ماہرین کی ٹیم فراہم کی جس نے ماسٹرز ٹرینرز کی حیثیت سے اس تربیتی پروگرام کے حوالے سے مختص اسکولو ں میں خدمات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ شرکاء میں ایپرن اور ہائی جین کیپس کے 1000سیز ائد سیٹس بھی فراہم کئے ۔اس ایک ماہ پر محیط تربیتی پروگرام کے اختتام پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نور الامین مینگل اور میٹروکیش اینڈ کیری پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewiczسمیت دونوں اداروں کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے،اس موقع پر میٹرو کیش اینڈ کیری کے ایم ڈی Marek Minkiewiczنے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے147School of Hygiene for food handlers148اقدام کو سراہتے ہوئے اتھارٹی کی کاوشوں کی تعریف کی جبکہ نور الامین مینگل نے اس پروگرام کے کامیاب انعقاد ،ماہرین کی ٹیم اور ایپرن و ہائی جین کیپس کی فراہمی پر میٹرو کیش اینڈ کیری کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر