کچی آبادیوں کو مستقل کرنے کاکام جلد مکمل ہوگا ،غلام مرتضیٰ بلوچ

کچی آبادیوں کو مستقل کرنے کاکام جلد مکمل ہوگا ،غلام مرتضیٰ بلوچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کچی آبا دی اتھا ر ٹی کی گو ر ننگ با ڈی کا 23واں اجلا س چیئر مین کچی آبا دی و وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی غلا م مر تضیٰ بلو چ کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہو ا ۔اجلا س میں مختلف شعبوں کی کا کر دگی بڑ ھا نے کے حوالے سے چارذیلی کمیٹیا ں تشکیل دی۔ جبکہ اگلے ما لی سا ل میں 44کچی آبا دیا ں شامل کر نے کی منظو ر ی دی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر 100کچی آبا دیو ں کی اپ گریڈیشن آئندہ ما لی سال میں شا مل کر نے کی منظو ر ی بھی دی گئی ۔گو ر ننگ با ڈی کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا گیا کہ اب تک 351کچی آبا دیو ں کو مستقل کر نے کا کام 70فیصد مکمل کر لیا گیا ہے ۔جبکہ 44نئی کچی آبا دیا ں اگلے ما لی سال میں شا مل کر لی جا ئیں گی جس سے 229.449ملین رو پے وصولی کی مد میں متوقع ہے روا ں سال تر قیا تی بجٹ کے علا وہ پا نی اور سیوریج کی اسکیمو ں پر 121ملین رو پے خر چ کئے گئے ۔اجلا س میں چیئر مین و ارا کین گو ر ننگ با ڈی نے کا ر کر دگی رپو ر ٹ پر اطمینان کا اظہا ر کیا ۔اجلاس میں بنا ئی گئی چا ر کمیٹیو ں میں سے پرو کیو ر نمنٹ کے چیئر مین کیلئے ایم پی اے عبدالکریم سومرو ،لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے لئے ایم پی اے سا جد جو کھیو ،فنا نس کمیٹی کے لئے چیئر مین ایم پی اے شا ہینہ شیر علی اور ایچ آر کمیٹی کے چیئر مین کیلئے مئیر سکھر ارسلا ن شیخ کے نا مو ں کی منظو ر ی دی گئی جبکہ تما م کمیٹیو ں کی نگرا نی چیئر مین سندھ کچی آبا دی اتھارٹی خو د کریں گے ۔اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے غلا م مر تضیٰ بلو چ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی خصو صی ہدایت پر کچی آبا دیو ں کو مستقل کرنے کا کا م اور ان میں تر قیا تی کا م تیزی سے جا ر ی ہیں ۔اجلا س میں ایم پی اے سا جد جو کھیو ،ایم پی اے شا ہینہ شیر علی ،سیکریٹری کچی آبا دی ڈاکٹر منصو ر ،کمشنر حیدرآبا د سعید منگنیجو ،مئیر سکھر ارسلا ن شیخ ،ڈپٹی سیکریٹری محکمہ بلدیات سلیم بلو چ ،ایڈیشنل سیکریٹری لینڈ یو ٹیلا ئیزیشن جلا ل الدین مہر کے علا وہ دیگر افسرا ن نے شرکت کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...