ما ہی گیر ایک ہفتے تک گہر ے سمندر میں نہ جائیں ،محکمہ فشریز سندھ

ما ہی گیر ایک ہفتے تک گہر ے سمندر میں نہ جائیں ،محکمہ فشریز سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبا ئی وزیر لا ئیواسٹا ک و فشریز سندھ محمد علی ملکا نی نے سندھ میں طو فا نی بارشوں اور طو فا نی ہوا ؤ ں کی پیش گو ئی کے پیش نظر محکمہ لا ئیو اسٹا ک و فشریز میں ایمر جنسی نا فذ کرتے ہو ئے تمام ملا زمین کی چھٹیا ں منسو خ کر دی ہیں ۔ محکمہ فشریز و الا ئیواسٹا ک کی جا نب سے جا ری اعلا میئے کے مطابق صوبائی وزیر نے محکمہ کے ملا زمین کو دفا تر میں اپنی مو جو دگی یقینی بنا نے اور جا ن بچا نے والی ادویا ت اور ضروری معلو ما ت کی بر وقت فرا ہمی کے احکا ما ت بھی دیئے ہیں تا کہ کسی بھی شکا یت کی صو ر ت میں بر وقت طبی امدا د دی جا سکے صوبا ئی وزیر نے تما م مو با ئل یو نٹس کو فعا ل رکھنے کے بھی احکا ما ت جا ر ی کئے ہیں ۔محکمہ کے اعلا میئے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی شکا یا ت کے ازا لے کے لئے ایمر جنسی سیل قا ئم کر دیاگیا ہے جہا ں عوام ایمر جنسی کی صو ر ت میں حیدرآبا د میں قا ئم ایمر جنسی سیل کے فو ن نمبر ز 022-9200098پر را بطہ کر سکتے ہیں ۔صوبائی وزیر نے ما ہی گیروں کو بھی ہدایت دی ہیں کہ وہ ایک ہفتے تک گہر ے پا نی میں جا نے سے گریز کریں اور احتیا طی تدا بیر اختیا ر کریں ۔ محکمہ فشریز و لا ئیواسٹا ک کے مطابق ڈائریکٹر فشریز میرین کو کرا چی ریجن کا فو کل پر سن مقرر کیا گیا ہے جن سے فو ن نمبر 021-99204214پر را بطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ سندھ کے دیگر اضلا ع کے لئے ڈائریکٹرفشریز ( ان لینڈ ) سے فو ن نمبر 022-9200054پر را بطہ کیا جا سکتا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...