پولیس کی کارروائیاں ، منشیات فروشوں سمیت 5ملزمان گرفتار

پولیس کی کارروائیاں ، منشیات فروشوں سمیت 5ملزمان گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروشوں سمیت 5ملزمان کو گرفتا ر کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس نے منشیات فروش رشید بلوچ کو گرفتار کرکے ایک پستول بمعہ میگزین برآمد کرلیا جبکہ موقع سے ایک ملزم امین بلوچ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ایک دوسری کارروائی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ چلانے والے ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 257/2017درج کرلیا ہے ۔ادھر پریڈی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان عبداللہ ،وقاص اور یونس کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر