زہرہ شاہد قتل کیس،عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا

زہرہ شاہد قتل کیس،عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں عدالت نے گواہوں اور تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کردی۔منگل کو کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر سترہ کو منتقل کردیا گیا۔ اس قبل کیس کی سماعت سات نمبر عدالت میں جاری تھی۔ عدالت نے گواہوں کی پیشی یقینی بنائی جائے۔ اور تفتیشی آفسر کو طلب کرلیا ہیمقدمہ میں چار ملزمان گرفتار ہیں۔ گرفتار ملزمان میں راشد عرف ٹیلر، زاہد عباس زیدی، عرفان عرف لمبا، اور کلیم شامل ہیں۔ زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں انکے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...