میں نے قبر پر جا کریہ دعا کی تو صاحب قبر سے ملاقات ہوگئی،کشف القبور کی ایک معروف دعا

میں نے قبر پر جا کریہ دعا کی تو صاحب قبر سے ملاقات ہوگئی،کشف القبور کی ایک ...
میں نے قبر پر جا کریہ دعا کی تو صاحب قبر سے ملاقات ہوگئی،کشف القبور کی ایک معروف دعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیر ابو نعمان رضوی  سیفی
اکثرلوگ بزرگان دین اور کسی متقی بندے اوراپنے عزیزوں کی قبر پر دعا کرنے کے لئے قبرستان جاتے ہیں ،ان کے دل میں یہ خیال بھی آتا ہے کہ کاش وہ کبھی صاحب قبر کی زیارت بھی کرسکیں ،ویسے اس علم کو کشف القبور کہا جاتا ہے ،اللہ کریم جس کو چاہیں اس علم کی دولت سے مالا مال فرماتے ہیں۔کشف القبور کے لئے بہت سے معروف علوم و وظائف موجود ہیں۔اس سلسلہ میں ایک معروف طریقہ اور عمل بتائے دیتا ہوں ۔مجرب دعا ہے ۔جس خواہشمند کو یہ دعاپڑھنے کو دی ،اس نے بعد ازاں بتایا کہ میری صاحب قبر سے ملاقات ہوگئی ۔ اس نیت سے کسی قبر پر جانے والاصاحب قبر کے سینے کے سامنے منہ کرے اور سورہ  فاتحہ ایک مرتبہ اور سورہ اخلاص تین مرتبہ پڑھے اور جب قبرستان میں جائے تو یہ کہے” السلام علیکم اھل الدیار من المومنین و المسلمین یغفر اللہ لنا ولکم و انا ان شاءاللہ بکم للاحقون“۔میرے اللہ نے چاہا تواسکی مراد پوری ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -