جسٹس فرخ عرفان کی بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے دائر اپیل کی سماعت سے معذرت، فائل قائم مقام چیف جسٹس کو ارسال کر دی

جسٹس فرخ عرفان کی بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے دائر اپیل کی سماعت سے ...
جسٹس فرخ عرفان کی بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے دائر اپیل کی سماعت سے معذرت، فائل قائم مقام چیف جسٹس کو ارسال کر دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے قائم بنچ کے سربراہ جسٹس فرخ عرفان نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ، تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے اپیل کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہونا تھی اور اس کیلئے جسٹس فرخ عرفان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا تھا لیکن جسٹس فرخ عرفان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی اور نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو ارسال کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ این اے 120 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جس میں اثاثے چھپانے کا الزام لگایا گیا تھا۔جسٹس فرخ عرفان کی معذرت کے بعد نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...