قومی اسمبلی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا، عمران خان بھی شرکت کریں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )قومی اسمبلی کااجلاس آج پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں افغانستان،جنوبی ایشیا کےلئے نئی امریکی پالیسی اور دیگرامورپربحث کی جائےگی، عمران خان نئی امریکی پالیسی پراظہارخیال کریں گے اس کے علاوہ پی ٹی آئی ارکان ریلوے ٹریک کی چوری پروزیرریلوے کی توجہ دلائیں گے۔وزیرقانون زاہدحامد امریکی صدر کی افغان پالیسی سے پیداصورتحال پرتحریک پیش کرینگے،اجلاس میں مختلف ارکان کے توجہ دلاونوٹسزپربحث ہوگی،قراردادیں پیش کی جائیں گی۔