کراچی تاجر الائنس کی طرف سے امریکی اور بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی تاجر الائنس کی طرف سے امریکی اور بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی (این این آئی)کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے پاکستان میں امریکا اور بھارتی مصنوعات کا مکمل طورپر بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ بار بار اقتصادی پابندیوں کا ذکر کرکے پاکستانی کمزور معیشت کا مذاق اڑا رہا ہے، مگر ہمیں اپنے کاروبار سے زیادہ پاکستان کی سلامتی عزیز ہے۔ اپنا کاروبار پاکستان کی خوشحالی اور عوام کی خدمت کے لیے کرتے ہیں ہمارے کاروبار اور بچے بھی ملک سے باہر نہیں ہیں، ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ تاجرالائنس کا کوئی ذمہ دار بھارتی اور امریکی مصنوعات خریدے گا اور نہ ہی بیچے گا، ڈیفنس آفس کراچی میں تاجرلائنس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنی ناکام افغان پالیسیوں کا ملبہ ڈال کر پاکستان کو بدنام کررہا ہے جو کسی بھی محب وطن پاکستانی کو قبول نہیں ہوسکتا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان اب افغان جنگ سے باہر نکلے اور امریکا کو اپنی جنگ خود لڑنے دے۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...