کمزور جانوروں کو بیسن کھلا کر موٹا کر کے بیچنے کا انکشاف

کمزور جانوروں کو بیسن کھلا کر موٹا کر کے بیچنے کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں بیوپاریوں کی جانب سے کمزور جانوروں کو تندرست دکھا کر بیچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ بیوپا ریوں کو قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے نہ روک سکی اور سادہ لوح عوام لٹنے پر مجبور ہو گئے۔ لاہور کی تمام منڈیوں میں بیوپاریوں کی جانب سے کمزور جانوروں کو متوازن خوراک نہیں کھلائی جا رہی اور انہیں سپغول کا چھلکا، بیسن اور گندم مکس کر کے کھلائی جاتی ہے اور بعد میں جانور کو زبردستی پانی پلایا جاتا ہے جس سے جانور کا پیٹ پھول جاتا ہے اور وہ موٹا تازہ نظر آتا ہے ، جس پر بیوپاری اسے مہنگے داموں فروخت کر دیتے ہیں جبکہ شہریوں کو چند گھنٹوں بعد جانور کی اصلیت کا پتہ چلتا ہے۔

سعودی شہری نے قربانی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، 36 کروڑ میں صرف ایک جانور اور وہ بھی۔۔۔ پوری دنیا حیرت کے سمندر میں ڈوب گئی، کیا خریدا؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں متعدد ایسی شکایت موصول ہوئی ہیں کہ قربانی کیلئے خریدے گئے جانوروں کی گھر پہنچتے ہی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی جانب سے عید قربان کی تیاریاں 3 ماہ پہلے ہی شروع کر دی جاتی ہیں لیکن پھر بھی بیوپاری مافیا آزاد ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...