عائشہ گلالئی کی خالی نشست کا ٹکٹ ڈاکٹر روبینہ کو جاری

عائشہ گلالئی کی خالی نشست کا ٹکٹ ڈاکٹر روبینہ کو جاری
عائشہ گلالئی کی خالی نشست کا ٹکٹ ڈاکٹر روبینہ کو جاری

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کی خالی ہونے والی مخصوص نشست کا ٹکٹ پارٹی رہنما ڈاکٹر روبینہ کو دے دیا۔ ٹوئٹر پر جاری تصویر میں پارٹی چیئرمین عمران خان ڈاکٹر روبینہ کو ٹکٹ دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر قدیر نے روتے ہوئے میرے گھٹنوں کو ہاتھ لگالیا: پرویز مشرف

 عائشہ گلالئی پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ چکی ہیں لیکن وہ اسمبلی کی نشست اپنے پاس ہی رکھنے پر بضد ہیں۔ پی ٹی آئی نے انہیں باقاعدہ طور پر پارٹی سے خارج کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں ان کے وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے اور عائشہ گلالئی کے پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کے اعلان کو وجہ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے الزام لگایا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انہیں غیر اخلاقی پیغامات  بھیجے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے پارٹی چھوڑی ہے۔

مزید : اسلام آباد