اسلامی ممالک نے تو کبھی کشمیریوں کیلئے دعا بھی نہیں کی ،مدد کیا کریں گے: شیخ رشید

اسلامی ممالک نے تو کبھی کشمیریوں کیلئے دعا بھی نہیں کی ،مدد کیا کریں گے: شیخ ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک نے کبھی کشمیریوں کیلئے دعا بھی نہیں کی ہماری مدد تو کیا کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں خود کو مضبوط کرنا ہوگا،ہمارے سفارتی تعلقات انتہائی کمزور ہیں جبکہ اسلامی دنیا بھی ہماری مدد نہیں کرتی۔ ہم پوری امت مسلمہ کا درد رکھتے ہیں لیکن وہ لوگ تو کشمیریوں کی مدد تو کیا ان کیلئے دعا بھی نہیں کرتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ رمضان المبارک میں سعودی عرب گئے تو انہوں نے پوری کوشش کی کہ 27 ویں شب کو کشمیریوں کیلئے دعا کرائی جائے لیکن ان کی کوششیں مسترد کردی گئیں, دوسری جانب مودی کو سعودی عرب بلا کر سب سے بڑا سول اعزاز دیا جاتا ہے جو کہ ہمارے حکمرانوں کو کبھی نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی پوری طرح پاکستان کے خلاف متحرک ہے اور وہ ٹرمپ جیسے صدر کو پاکستان کیلئے استعمال کر رہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم بھی اپنی لابنگ میں اضافہ کریں۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...