پاکستان کیخلاف امریکا بھارت اور افغانستان کا ٹرائیکا قائم ہو چکا،حکومت بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کرے، شیخ رشید

پاکستان کیخلاف امریکا بھارت اور افغانستان کا ٹرائیکا قائم ہو چکا،حکومت بیک ...
پاکستان کیخلاف امریکا بھارت اور افغانستان کا ٹرائیکا قائم ہو چکا،حکومت بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کرے، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف سرد جنگ شروع ہو چکی ہے اور ملک خطرات میں گھیراہے ،امریکا بھارت اور افغانستان کا ٹرائیکا بنا ہوا ہے جو پاکستان کیخلاف کام کر رہا ہے، امریکی دھمکیوں پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملکی معاملات انتہائی سنجیدہ ہے یہاں آگ لگی ہے ،بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کی جائے اسے بزدلی نہ سمجھا جائے ،دنیا میں ہونے والی دہشتگرد ی کو پاکستان سے جوڑا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور مودی کی تقریروں میں مماثلت ہوتی ہے ،مودی جیسا چالاک اور مکار سربراہ پہلے کبھی نہیں آیا،انڈیا نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان کو اندر سے تباہ کرنا ہے اور ٹرمپ کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جا رہاہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا اکیلا نہیں 40 ملک کابل میں لڑ رہے ہیں اوریہاں مظاہرے کر کے امریکا کو جواب دیا جا رہا ہے ،معلوم نہیں وزارت خارجہ کیا کررہا ہے ،نکلسن کابیان ہوش اڑانے والا ہے ،روس سے تعلقات پر خوش ہونے کی ضرورت ہے ،دفتر خارجہ کی پوری اوورہالنگ کی ضرورت ہے ، شیخ رشید نے کہا کہ بھارت امریکی میڈیا کے ذریعے خطرناک کام کر چکا ہے اورانڈین میڈیا غیر ذمہ دارانہ بیانات کو زیادہ ہوا دے رہا ہے اور ملکی تاریخ میں پاکستان کے اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات بہت برے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے اوربھارت میں مسلمانوں کے ساتھ سلوک پر پوری دنیا خاموش ہے ، سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پاکستان نے 70 سالوں میں 40 ارب اورموجودہ حکومت نے 4 سال میں 35 ارب روپے قرض لیا ہے ،سیاستدانوں کا کرپشن کا پیسہ باہر ہے سپرپاور کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کیسے بات کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغانستان پر مدر آف بم گرایاجس میں 22بھارتی مارے گئے لیکن کسی نے سوا ل نہیں کیا کہ مارے گئے بھارتی وہاں کیا کر رہے تھے۔

مزید :

اسلام آباد -