سینئر ادکار و مزاح نگار انور مقصود نے بیگم کلثوم نواز سے سرعام معافی مانگ لی ، ساتھ ہی ایسی بات بھی کہہ دی کہ نوجوان نسل کو سخت شرمندہ کردیا

سینئر ادکار و مزاح نگار انور مقصود نے بیگم کلثوم نواز سے سرعام معافی مانگ لی ...
سینئر ادکار و مزاح نگار انور مقصود نے بیگم کلثوم نواز سے سرعام معافی مانگ لی ، ساتھ ہی ایسی بات بھی کہہ دی کہ نوجوان نسل کو سخت شرمندہ کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکار و مزاح نگار انور مقصود نے بیگم کلثوم نواز سے معافی مانگ لی اور کہا ہے کہ ان سے منسوب کیے جانے والے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس جعلی ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں انور مقصود نے کہا کہ ان کے نام سے بہت لوگ ٹویٹ کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس تو اینڈرائڈ فون ہی نہیں ہے۔ انہوں نے اپنا فون دکھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس بٹنوں والا فون ہے، اس پر میسج بھی نہیں آتے، نہ میرے پاس فیس بک ہے اور نہ ہی لیپ ٹاپ ہے، میں ان سب چیزوں سے بچا ہوا ہوں اور شاید اسی وجہ سے میری بخشش ہوجائے کہ ان میں سے کوئی چیز میرے پاس نہیں ہے۔

انہوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا ’میں معافی چاہتا ہوں ، بہت سی باتیں جو مجھ سے منسوب کی جاتی ہیں وہ میں کسی کیلئے کہہ بھی نہیں سکتا خاص طور پر ایسی خاتون کیلئے جو بیمار ہے، اس کیلئے ایسی بات کرنے کا میں سوچ بھی نہیں سکتا‘۔

واضح رہے کہ انور مقصود کے نام سے منسوب ٹویٹس کے سکرین شارٹس بہت زیادہ سوشل میڈیا پر گردش کرتے رہتے ہیں جن میں سیاسی لوگوں پر تنقید کی گئی ہوتی ہے۔ لوگ بھی ایسی پوسٹوں کو انور مقصود کے نام کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ شیئر کرتے ہیں لیکن ان کے ویڈیو بیان کے بعد ان کا نام استعمال کرکے بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے والے لوگ بے نقاب ہو چکے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : تفریح