شاہ رخ کی بہترین دوست اور اہلیہ کی سیلفی وائرل

شاہ رخ کی بہترین دوست اور اہلیہ کی سیلفی وائرل
شاہ رخ کی بہترین دوست اور اہلیہ کی سیلفی وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آن لائن)بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اداکارہ کاجول کے ساتھ آن سکرین جوڑی کو مداح سالوں سے پسند کرتے آرہے ہیں، جبکہ 1991 میں گوری خان کے ساتھ بننے والی ان کی اصل زندگی کی جوڑی کی بھی بولی ووڈ میں مثالیں دی جاتی ہیں۔

یہ دونوں ہی شاہ رخ سے کافی قریب ہیں اور اب ان کی ایک سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔دراصل شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان پیشے کے لحاظ سے انٹیریئر ڈیزائنر ہیں، جنہوں نے حال ہی میں اپنا ذاتی سٹور بھی بنایا ہے۔اس دوران کئی سٹارز اور مشہور شخصیات گوری خان کے سٹور کا دورہ بھی کرتے رہے، جن میں کاجول بھی شامل ہیں۔

کاجول اور گوری دونوں نے ہی اس موقع کی سیلفیز اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کیں۔کاجول کے علاوہ کئی اور ستارے بھی یہاں نظر آئے جن میں سری دیوی، کرشمہ کپور، ملائیکا اروڑا اور منیش ملہوترا شامل ہیں۔خیال رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان آخری مرتبہ 2015 کی فلم دل والے میں کام کرتے نظر آئے تھے۔

مزید :

تفریح -