سوناکشی، جان ابراہم کو باڈی گارڈ رکھنے کی خواہاں

سوناکشی، جان ابراہم کو باڈی گارڈ رکھنے کی خواہاں

ممبئی (آن لائن)بولی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں فلم انڈسٹری میں سے کسی کو اپنا باڈی گارڈ رکھنے کے لیے کہا گیا تو وہ جان ابراہم ہوں گے۔

خیال رہے کہ سوناکشی سنہا ایکشن ہیرو جان ابراہم کے ساتھ فورس 2 میں ایک ساتھ کام کر چکی ہیں۔ایک فلم کے علاوہ دونوں اداکار کسی دوسری فلم میں ایک دوسرے کے خلاف کرداروں میں نظر نہیں آئے۔سوناکشی سنہا نے جان ابراہم کو اپنا باڈی گارڈ رکھنے کی خواہش کا اظہار تو کردیا ، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آخر دیگر تمام اداکاروں کو چھوڑ کر انہوں نے ان کا انتخاب کیوں کیا؟دبنگ گرل نے اپنی اس خواہش کا اظہار اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ ان کے آن لائن آڈیو چیٹ شو نو فلٹر نہا میں گفتگو کے دوران کیا۔

سوناکشی سنہا نے اس انٹرویو کی ویڈیو کلپ بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔نیہا دھوپیا کے اس آن لائن چیٹ شو کا دوسرا سیزن شروع ہوچکا ہے، جس میں وہ مختلف اداکاروں اور اداکاراں سے انٹرویو کریں گی۔ان کے اس شو کے دوسرے سیزن میں 20 قسطیں نشر کی جائیں گی، اس شو کی آن لائن آڈیو بھی سنی جاسکتی ہے۔

نو فلٹر نیہا میں سوناکشی سنہا سے جب سوال کیا گیا کہ اگر انہیں بولی ووڈ انڈسٹری میں سے کسی شخص کو باڈی گارڈ رکھنے کا موقع ملے تو وہ کسے اپنا باڈی گارڈ رکھیں گی؟

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...