وسیم اکرم کی عید کے موقع پر پاکستانی انداز میں ماڈلنگ

وسیم اکرم کی عید کے موقع پر پاکستانی انداز میں ماڈلنگ
وسیم اکرم کی عید کے موقع پر پاکستانی انداز میں ماڈلنگ

اسلام آباد (آن لائن)عید الاضحی میں ایک ہفتے سے بھی کم دن رہ گئے ہیں، اور کئی مرد حضرات ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ انہیں اس بار کیا پہننا چاہیے۔تاہم معروف کرکٹر وسیم اکرم نے مردوں کی اسی پریشانی کو نظر میں رکھتے ہوئے، انہیں چند آئیڈیاز دے کر پاکستانی مردوں کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔

وسیم اکرم نے ریڈی میڈ کپڑوں کے برانڈ المیراہ کی جانب سے مرد حضرات کے لیے متعارف کرائے گئے نئے شلوار قمیض کے لیے فوٹو شوٹ کروایا۔المیراہ کی جانب سے عید قرباں کے لیے مرد حضرات کے لیے متعارف کرائے گئے نئے شلوار قمیض کے رنگ اور ڈیزائن  پیارے اور دیدہ زیب ہیں۔متعارف کرائے گئے نئے کپڑوں کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں پاکستان کے روایتی ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...