جیا بچن نے مداح کو تھپڑ رسید کر دیا

جیا بچن نے مداح کو تھپڑ رسید کر دیا
 جیا بچن نے مداح کو تھپڑ رسید کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ لیجنڈ اداکارہ جیا بچن نے اپنے ایک مداح کو تھپڑ رسید کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن مندر سے باہر نکل رہی تھیں تو ایک مداح نے ان کی راہ میں کھڑے ہو کر مسلسل ان کی تصاویر لینا شروع کردیں جس پر اداکارہ برہم ہو گئیں اور انہوں نے اسے تھپڑ رسید کر دیا ۔

جیا بچن کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ بلاشبہ اداکار مداحوں کی محبت اور توجہ سے ہی اس مقام پر پہنچتے ہیں لیکن مداحوں کو بھی اس بات کاخیال رکھنا چاہیئے کہ وہ ہماری ذاتی زندگی میں اس قدر دخل اندازی نہ کریں کہ ہم کسی پریشانی کا شکار ہوں، میں نے اس مداح کو باربار سمجھایا کہ میں مندر پوجا کیلئے آئی ہوں کسی فلمی تقریب میں نہیں ، مگر وہ باز نہ آیا جس پر میں نے اسے ایک تھپڑ رسید کر دیا ۔امید ہے اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہوگا۔

مزید : تفریح