بینظیر بھٹو قتل کیس پر وکلا کے دلائل مکمل، محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

بینظیر بھٹو قتل کیس پر وکلا کے دلائل مکمل، محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)انسداد دہشتگرد ی عدالت نے گزشتہ روز بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاتھا جو کہ آج اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسدددہشتگردی عدالت کے جج اصغر خان نے کی جس میں پراسیکیوٹر، ایف آئی اے اور ملزموں کے وکلا نے دلائل مکمل کر لئے،کیس کی سماعت 9 سال تک جاری رہی ،بینظیر بھٹو قتل کیس میں 6 چالان عدالت میں پیش کئے گئے ، مقدمے کے 141 گواہان میں سے 68 کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔سابق صدر پرویزمشرف کا مقدمہ داخل دفتر،الگ ٹرائل ہو گا۔سابق سی پی او سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد ضمانت پر ہیں، ملزمان عبدالرشید ،شیرزمان حسین گل اعتزاز شاہ جیل میں ہیں ۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...