نواز شریف کی لندن روانگی، صبح سویرے ایئر پورٹ سے نواز شریف اور شہباز شریف کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

نواز شریف کی لندن روانگی، صبح سویرے ایئر پورٹ سے نواز شریف اور شہباز شریف کی ...
نواز شریف کی لندن روانگی، صبح سویرے ایئر پورٹ سے نواز شریف اور شہباز شریف کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ اپنی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عید منائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بڑے بھائی کو لاہور کے اولڈ ایئر پورٹ سے کچھ اس انداز میں رخصت کیا کہ دیکھنے والے بھی ہنس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے اکثر افراد پہلے ہی لندن جا چکے ہیں جبکہ آج (بدھ کو)سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی عازمِ لندن ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مریم نواز لاہور میں رہ گئے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم جب لاہور کے پرانے ایئر پورٹ سے لندن کیلئے روانہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ خود اپنے بڑے بھائی کو الوداع کرنے آئے۔ اس موقع پر دونوں بھائیوں کے الوداع ہونے کی ایک تصویر بھی سامنے آئی جس میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بھائیوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے ہیں لیکن ایک دوسرے سے نظریں نہیں ملا رہے۔ اب یہ فرط جذبات سے پیدا ہونے والی افسردگی کو چھپانے کی کوشش ہے یا دونوں بھائیوں میں کوئی رنجش ہے، اس بارے میں راوی خاموش ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جی ٹی روڈ ریلی کے اختتام پر داتا دربار سے گھر رخصت ہونے کا ارادہ کیا تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز سٹیج پر ہی کھڑے تھے، جس پر نواز شریف نے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا تھا، جب باپ بیٹا سٹیج سے نیچے آئے تبھی نواز شریف جاتی امرا کیلئے رخصت ہوئے تھے۔

مزید : لاہور