پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نیب لاہور کے سامنے پیش ہو گئے

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نیب لاہور کے ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا راولپنڈی کے بعد لاہورمیں بھی نیب حکام کے سامنے بطور گواہ پیش ہوگئے ہیں۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا لاہور میں نیب کے اعلیٰ حکام کے سامنے پیش ہوگئے جہاں انہوں نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ نیب لاہور نے واجد ضیا سے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے بیرون ملک اثاثوں، رقوم کی منتقلی اور دیگر امور پر سوال نامہ پہلے ہی ارسال کردیا تھا، جس کا جواب آج دیا انہوں نے نیب لاہور میں پیش کر دیا۔واضح رہے کہ واجد ضیا گزشتہ روز راولپنڈی میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوئے تھے اور مختلف معاملات میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

مزید خبریں :چینیوں نے ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کیسے پکڑی اور شہباز شریف کا اس میں کیا کردار ہے؟ حامد میر نے سارا کچا چٹھہ کھول دیا، چینی تحقیق کاروں کے بارے میں ایسی بات بتا دی جو پاکستانیوں کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...