اکبربگٹی قتل کیس پرانسداددہشتگردی عدالت کافیصلہ برقرار،جمیل اکبر بگٹی کی کیس ٹرائل کرنے سے متعلق درخواست خارج
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان ہائیکورٹ میں اکبربگٹی قتل کیس پرانسداددہشتگردی عدالت کافیصلہ برقرار،عدالت نے جمیل اکبربگٹی کی کیس ٹرائل کرنے سے متعلق درخواست خارج کردی، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کیس کامختصرفیصلہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر لانگو پرمشتمل بنچ نے سنایا، انسداددہشتگردی عدالت نے گزشتہ سال پرویزمشرف سمیت3ملزمان کوبری کرنے کاحکم دیاتھا،جمیل اکبربگٹی نے ملزمان کی بریت کےخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔