”ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کے معاملے پر اپنے پروگرام میں بات کی تو حکومت نے کوشش کی کہ۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، کیا کرنے کی کوشش کی گئی؟ جان کر آپ کو بے حد غصہ آئے گا

”ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کے معاملے پر اپنے پروگرام میں بات کی تو حکومت ...
”ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کے معاملے پر اپنے پروگرام میں بات کی تو حکومت نے کوشش کی کہ۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، کیا کرنے کی کوشش کی گئی؟ جان کر آپ کو بے حد غصہ آئے گا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنے پروگرام میں ملتان میٹرک پراجیکٹ میں کرپشن سے متعلق بات کی تو اس کے بعد حکومت کوشش کر رہی ہے کہ کسی طرح اس معاملے کو دبا دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سہیل تنویر نے ٹی 20 کی تاریخ میں انوکھا ترین کارنامہ سرانجام دیدیا، صرف 3 رنز دے کر کتنی وکٹیں حاصل کیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں ہونے والی کرپشن ایک چینی کمپنی کے نام پر ہوئی ہے اورچینی حکومت کے ایک ریگولیشن ادارے نے چینی کمپنی کے بینک اکاﺅنٹ میں پاکستان سے بھیجے گئے 17 ملین ڈالرز پر تحقیقات کیں اور پوچھا کہ اتنے پیسے کہاں سے آئے جس پر انہیں جواب دیا گیا کہ ہم نے ملتان میٹرو پراجیکٹ سے یہ پیسے کمائے ہیں۔

چینی تحقیق کار اس معاملے کی چھان بین کیلئے 2 مرتبہ پاکستان آئے اور یہ معاملہ تقریباً سات آٹھ مہینے سے چل رہا ہے۔ یہ معاملہ وزارت خزانہ، پنجاب حکومت، سینیٹ کی سی پیک کمیٹی، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کے بھی علم میں ہے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق اس سارے معاملے کو ایس ای سی پی کے سربراہ ظفر حجازی ، جو پانامہ کیس میں بھی ملوث رہے، نے دبانے کی کوشش کی اور اسے آگے پیچھے کرتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ قومی کرکٹر شرجیل خان پر 5 سال پابندی عائد

اب جب یہ معاملہ میڈیا میں بھی آ گیا ہے اور ہم نے گزشتہ روز اپنے پروگرام میں بھی اس پر بات کی تو حکمران جماعت کی طرف سے کوشش کی گئی کہ اس معاملے کو دبا دیا جائے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...