ہانیہ عامر اور ڈی جے کا لندن میں ریپ، ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچ گیا

ہانیہ عامر اور ڈی جے کا لندن میں ریپ، ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچ گیا
ہانیہ عامر اور ڈی جے کا لندن میں ریپ، ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچ گیا

کراچی / لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیم نا معلوم افراد 2 اپنی فلم کی پرموشن کیلئے دنیا بھر کا سفر کر رہی ہے اورفلم کی پرموشن کیلئے مختلف طریقے اپنا رہی ہے لیکن اب کی بار ٹیم نے جو کام کیا ہے اس نے سب کارناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ فلم نامعلوم افراد 2کی ٹیم ان دنوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہے جس کیلئے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔ فلم کی پرموشن کے آغاز پر ٹیم نے کراچی میں ہیوی بائیکس کی ریلی نکالی تھی جس کے بعد دبئی اور لندن میں بھی انہوں نے فلم کی تشہیر کی ہے۔

اب سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد 2 کی ٹیم کی جانب سے ریپ سانگ کی شکل میں مداحوں کو فلم دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سانگ میں فلم کے مرکزی ہیرو فہد مصطفیٰ تو خاموش رہے تاہم محسن عباس ڈی جے اور ہانیہ عامر نے سماں باندھ دیا۔ گانے کو چار چاند سینئر اداکار جاوید شیخ نے لگائے اور بتادیا کہ دل جوان ہو تو عمر سے فرق نہیں پڑتا۔ فلم یکم ستمبر کو عید الاضحیٰ پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...