اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں کارروائی روکنے کی تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں کارروائی ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں کارروائی روکنے کی تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں کارروائی روکنے کی تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی۔

تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈ نگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں سماعت ہوئی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی اسی نوعیت کی درخواست پہلے ہی دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے باغی رکن اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کررکھی ہے۔الیکشن کمیشن نے 16 اگست کو اس حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی تمام تفصیلات طلب کی تھیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اس سے قبل تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کو غیر ملکی فنڈنگ کیس سے روکنے کی درخواست بھی مسترد کرچکی ہے۔

مزید خبریں :زرداری کو در اصل نیب سے کس نے اور کیسے بری کروایا ?تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا ،ہمارے جج اور بڑے بڑے ادارے سب بے نقاب ہو گئے

مزید : قومی