نیب سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل پیرا ، پاناما ریفرنس مقررہ مدت میں فائل کرینگے، کئی افسروں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں، ڈپٹی چیئرمین نیب

نیب سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل پیرا ، پاناما ریفرنس مقررہ مدت میں فائل ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجورنے کہا ہے کہ نیب اپنی صلاحیت کے مطابق بھرپور کام کر رہا ہے ،پاناما کیس میں دی گئی مدت میں ہی ریفرنس فائل کرینگے ،نیب سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل پیرا ہے ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجورکا کہناتھا کہ نیب اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے کام کر رہا ہے کمزورکرنے کیلئے نہیں ،کسی ایک سیاستدان کیخلاف کام کریں تو وہ ہمارے خلاف بات کرتا ہے ،کبھی ایک طرف سے پنچ آتا تو کبھی دوسری طرف سے ، امتیاز تاجور نے کہا کہ نیب کے کئی افسروں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیںاور کئی افسران کوفیملی کے ساتھ کر روک کر دھمکایاگیا ،قتل کی دھمکیوں کے باوجود دن رات کام کر رہے ہیں، ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کوکام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے لیکن اپنا کام جاری رکھے گے، انہوں نے کہا کہ نیب نے لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میںجمع کرائی، سی پیک کے تحت اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایاہم تنقیدکومثبت اندازمیں لےکراپنی اصلاح بھی کرتے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...