خوابوں کے محلات ٹوٹنے پر یہ آپے سے باہر ہیں، ان کی ذہنی کیفیت سمجھتا ہوں: شیخ رشید

خوابوں کے محلات ٹوٹنے پر یہ آپے سے باہر ہیں، ان کی ذہنی کیفیت سمجھتا ہوں: شیخ ...
خوابوں کے محلات ٹوٹنے پر یہ آپے سے باہر ہیں، ان کی ذہنی کیفیت سمجھتا ہوں: شیخ رشید

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے تمام منصوبوں میں کک بیکس اور کمیشن لئے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ آپے سے باہر ہو چکے ہیںاور میں ان کی ذہنی کیفیت سمجھتا ہوں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں نے خوابوں میں جو محلات بنائے وہ سارے تباہ ہو رہے ہیں جس کے باعث یہ لوگ آپے سے باہر ہیں اور ان کی ذہنی کیفیت سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود سارے لندن چلے گئے اور بچی کو ریاست میں انتخاب کیلئے چھوڑ گئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں انہوں نے سارے منصوبوں میں کک بیکس اور کمیشن لئے ہوئے ہیں، بھارت میں جاپانی تعاون سے موٹرویز بن رہی ہیں، ان کا معیار دیکھیں۔یہ لوگ ملک کے حالات بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...