دفتر خارجہ امریکی سفیر کو طلب کر کے پاکستان کے تحفظات سے متعلق آگا ہ کرے ،سینیٹ کے اجلاس میں پالیسی گائیڈ لائنز منظور

دفتر خارجہ امریکی سفیر کو طلب کر کے پاکستان کے تحفظات سے متعلق آگا ہ کرے ...
دفتر خارجہ امریکی سفیر کو طلب کر کے پاکستان کے تحفظات سے متعلق آگا ہ کرے ،سینیٹ کے اجلاس میں پالیسی گائیڈ لائنز منظور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کے بعد سینیٹ نے پالیسی گائیڈ لائنز منظور کرلی جس کے مطابق امریکی پالیسی کے اعلان کے وقت پاکستان کا موقف اور تحفظات کو نظر انداز کیا گیا جبکہ امریکی صدر کی افغان حکمت عملی یکطرفہ ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میںمنظور ہونے والی پالیسی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی ناکامی کی تمام ذمے داری پاکستان پر ڈالی گئی جس پر دفتر خارجہ امریکا کے سفیر کو طلب کر کے پاکستان کے تحفظات اور سینیٹ میں تقاریر سے متعلق آگاہ کرے۔اس موقع پر مطالبہ کیا جائے امریکا کی امداد کا حقائق نامہ جاری کیا جائے اور بتایا جائے کہ پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی صورت میں کتنی رقم ملی اور امریکا کے ملٹری امداد کے کتنے وعدے پورے نہیں ہوئے۔سینیٹ کی منظور کردہ پالیسی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ حقائق نامے میں شامل کیا جائے کہ پاکستان کو اس جنگ میں کتنا نقصان ہوا اور حقائق نامے میں نیٹو اور امریکا کو دی گئی سہولیات بھی شامل کی جائیں۔پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق یہ بات قابل تحسین ہے کہ وزیرخارجہ کا دورہ امریکا ملتوی کیا گیا اور جب بھی وزیر خارجہ امریکا کا دورہ کریں تو حقائق نامہ ساتھ لے کر جائیں۔پالیسی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں جو پاکستان کی حدود میں کارروائی کرتی ہیں جب کہ بھارت کے افغانستان میں کردار میں اضافے سے خطے میں عدم استحکام آئے گا۔پالیسی گائیڈ لائنز میں ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ حالات میں دوست ممالک کے ساتھ مشاورت سے علاقائی ردعمل تیار کیا جائے۔

مزید خبریں :میٹروبس منصوبے میں کرپشن کا الزام ،اگر 48گھنٹوں میں اے آ روائی نیوز ثبوت لے آئے تو عوام میری گردن زنی کردے :شہباز شریف

مزید : قومی