گھڑوں میں بندحضرت سلمان ؑ کے قیدی ایک جن نے اُس عظیم مسلمان سپہ سالار سے ایک ایسی بات کہہ کر زمین میں ڈبکی لگا دی کہ انہیں فوراً یہ حکم جاری کرنا پڑگیاکہ۔۔۔۔۔

گھڑوں میں بندحضرت سلمان ؑ کے قیدی ایک جن نے اُس عظیم مسلمان سپہ سالار سے ایک ...
گھڑوں میں بندحضرت سلمان ؑ کے قیدی ایک جن نے اُس عظیم مسلمان سپہ سالار سے ایک ایسی بات کہہ کر زمین میں ڈبکی لگا دی کہ انہیں فوراً یہ حکم جاری کرنا پڑگیاکہ۔۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلامی افریقہ کے گورنراوراسلامی تاریخ میں فاتح اندلس حضرت موسٰی بن نصیرؓ کو سب سے زیادہ کفار کو قید کرنے کا اعزاز حاصل تھا ۔انہوں نے بحری فوج کی مدد سے تاریک جزیروں تک یلغار کی ۔ایک بارحضرت عمر بن عبد العزیز ؒ نے ان سے دریافت کیا ” سمندر کے سفر میں کوئی عجیب بات آپ نے دیکھی یا سنی ہو تو بیان کریں“
انہوں نے فرمایا ” ایک دفعہ ہم ایک جزیرے میں نکل گئے توہم نے وہاں پر ایک تعمیر شدہ گھر دیکھا۔ اس کے اندر گئے تو اس میں سترہ سبز رنگ کے گھڑے رکھے ہوئے نظرآئے ۔ان گھڑوں پر مہریں لگی ہوئی تھیں ۔تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی مہریں ہیں جو ان پر لگی تھیں۔ میں نے سپاہیوں کو حکم دیا کہ سب سے پہلا، درمیان والا اور سب سے آخری والاگھڑا اٹھا کر لے آو۔ وہ ان کو اٹھا کر گھر کے صحن میں لائے ۔میں نے ان سے کہا ان میں سے ایک کو کو ایسے طریقے سے کھولو کہ اس کی مہرمیں کوئی فرق نہ آئے تو انہوں نے اس گھڑے میں نیچے سے سوراخ کیا تو دیکھا اس میں ایک جنّ قید تھا جس کے ہاتھ اس کی گردن سے بندھے ہوئے تھے ۔ جنّ انسانوں کو دیکھ کرکہنے لگا” اس ذات کی قسم جس نے آپ کو نبوت کا شرف بخشا ہے ،میں زمین میں فساد کرنے کے لئے پھر کبھی نہیں آو¿ں گا“ پھر اس نے اِدھر ا±دھر دیکھا اور کہا ” اللہ کی قسم ! نہ تو مجھے سلیمان (علیہ السلام ) نظر آرہا ہے نہ اس کا ملک “ یہ کہتے ہی اس نے زمین میں ایسے ڈبکی لگائی جیسے سمندر میں لگائی جاتی ہے اور غائب ہو گیا۔ میں نے سپاہیوں سے کہا ” باقی گھڑے واپس اپنی جگہ پر ہی رکھ دو۔ کہیں ان کو بھی کھولنے سے سارے قیدی جنّات ہی نہ بھاگ جائیں اور زمین پر فساد نہ پھیلا دیں“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -