سیاسی و سماجی موضوع پر گانے بنانے والے پاکستانی رائزنگ ریپ سٹاراومی کا نئے ریپ سانگ کا ٹیزرجاری ہوگیا ،آپ بھی پہلی جھلک دیکھ کرگانے کی ویڈیو کا انتظار کریں گے

سیاسی و سماجی موضوع پر گانے بنانے والے پاکستانی رائزنگ ریپ سٹاراومی کا نئے ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیاسی وسماجی موضوع پرمنفرد انداز گانے بنانے والے پاکستانی رائزنگ ریپ سٹار اومی ریپر کے نئے ریپ سانگ ”بھولی عوام“کا ٹیزرجاری ہوگیا جسے سوشل میڈیا پرخاصی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔تفصیل کے مطابق پاکستانی ریپ سانگ ”روٹی کپڑا مکان“اور ”ڈنگ ڈانگ کڑیاں “کے بعد رائزنگ ریپ سٹار اومی نے نیار ریپ سانگ ”بھولی عوام“تیارکر لیا ہے جو کہ عید پر پیش کیا جائے گا ۔فیس بک کے آفیشل پیج پر اومی نے اپنے آنے والے سانگ کا ٹیزر جار ی کردیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ”بھولی عوام“پرانے ریپ سانگ ”روٹی کپڑا مکان “کا ہی تسلسل ہے جس میں سیاست دانوں کے حقیقی چہرے کودکھانے کی کوشش کی گئی تھی ۔انہوں نے بتا یا کہ اس ریپ سانگ میں بھی معاشرے کے حقیقی مسائل کومنفرد انداز میں اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بتا یاہے کہ کس طرح ہمارے اہل اقتدار سیدھی سادھی عوامکے جذبات کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو ان کا نیا ریپ سانگ سن کر بہت پسندآئے گا ۔

ویڈ یو دیکھیں

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...