گاڑی میں بیٹھے خود کش بمبار کی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش، فوج نے دور سے ہی فائر کھول دیا تو اس نے کیا حرکت کی؟ بم نہیں پھاڑا بلکہ۔۔۔ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

گاڑی میں بیٹھے خود کش بمبار کی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش، فوج نے دور سے ہی ...
گاڑی میں بیٹھے خود کش بمبار کی عمارت کو نشانہ بنانے کی کوشش، فوج نے دور سے ہی فائر کھول دیا تو اس نے کیا حرکت کی؟ بم نہیں پھاڑا بلکہ۔۔۔ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شہر موصل میں ایک مشکوک گاڑی کو دیکھ کر عراقی فوج نے فائرنگ کر دی لیکن اگلے لمحے میں ایسا واقعہ رونما ہوا کہ آج تک دنیا نے ایسا منظر نہ دیکھا ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے کھلے میدان میں کافی فاصلے پر موجود ایک سڑک پر گاڑی کو جاتے ہوئے دیکھا اور مشکوک سمجھتے ہوئے اس پر فائرنگ کر دی۔ ڈرائیور کچھ دیر گاڑی کو بھگاتا رہا لیکن تھوڑی دور جا کر گاڑی رک گئی۔ اس کا پچھلا دروازہ کھلا اور اس میں سے ایک آدمی نے نکل کر دوڑ لگا دی۔

مزیدپڑھیں:قطر خطے کو تباہ کرنے والا عامل بن چکا ہے: اماراتی سفیر

رپورٹ کے مطابق یہ خودکش حملہ آور تھا جوبارود سے بھری گاڑی لیجا کر ایک عمارت کو نشانہ بنانے جا رہا تھا لیکن فوج کے گولیاں برسانے پر حواس باختہ ہو گیا اور اپنا مشن بھول کر گاڑی وہیں چھوڑ کر بھاگ نکلا۔ حملہ آور کے بھاگنے کے بعد فوج نے راکٹ لانچر سے گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے اس میں موجود بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین نے پہلی بار کسی خودکش حملہ آور کو خوفزدہ ہوتے اور اپنا مقصد بھول کر بھاگتے ہوئے دیکھا ہے۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...