وہ پاکستانی جو حج کرنے سعودی عرب نہ جاسکے ان کے لئے سعودی حکومت نے سب سے شاندار سروس متعارف کرادی

وہ پاکستانی جو حج کرنے سعودی عرب نہ جاسکے ان کے لئے سعودی حکومت نے سب سے ...
وہ پاکستانی جو حج کرنے سعودی عرب نہ جاسکے ان کے لئے سعودی حکومت نے سب سے شاندار سروس متعارف کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیت اللہ کی زیارت کرے اور مناسک حج ادا کرے مگر معاشی مجبوریوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر یہ خواہش دل میں دھری کی دھری رہ جاتی ہے مگر اب سعودی حکومت نے گھروں میں بیٹھے مسلمانوں اور پوری انسانیت کو اسلام کا درس محبت و امن دینے اور حج کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ خبریں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی دو ویب سائٹس بنادی ہیں۔ان دیب سائٹس کے ذریعے جو لوگ حج نہیں کر سکے وہ بھی مناسک حج کے حوالے سے باخبر رہ سکیں گے۔ پاکستانی شہریوں کے لئے ایک ویب سائٹ اردو زبان میں بھی بنائی گئی ہے جس کے ذریعے وہ پاکستانی جو دلوں میں حج کی سعادت حاصل نہیں کرسکے وہ بھی ان لمحات کو براہ راست دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزرات ثقافت اوراطلاعات نے حج کے موقع پر جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے دو نئی ویب سائٹس متعارف کرا دی ہیں۔ یہ دیب سائٹس مکہ میں موجود عازمین حج کے علاوہ پوری دنیا میں موجود لوگوں ، مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کو حج کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ اطلاعات فراہم کریں گی۔ سعودی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی پہلی ویب سائٹ”SaudiWelcomesTheWorld.org“جس میں وہ حجاج کرام جو حج کی سعادت حاصل کر چکے ہیں یا اس سال مناسک حج ادا کر رہے ہیں وہ حج کے حوالے سے اپنی کہانی بیان کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ پر حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے دوران اپنی تصاویر اور ویڈیوزباقی دنیا کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں تاکہ ساری دنیا میں اسلام کے تشخص کی بحالی ہوسکے۔ عازمین حج کی سہولت کے لئے قائم سماجی رابطوں کی یہ ویب سائٹ عربی اور انگریزی زبانوں میں ہے۔

سعودی وزارت اطلاعات اور ثقافت کی جانب سے دوسری ویب سائٹ”www.Hajj2017.org“ بنائی گئی ہے جو پہلی ویب سائٹ کی طرح سماجی رابطوں ہی کی ویب سائٹ ہے اور اس ویب سائٹ پر مناسک حج کی براہ راست کوریج، پریس ریلیز، تصاویر اور ویڈیوز ہیں ۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے دنیا بھر میں موجود صحافی اور میڈیا سے وابستہ افراد استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں ڈاﺅن لوڈ کرکے اپنے اپنے میڈیا ہاﺅسز سے نشر اور شائع کر سکتے ہیں۔یہ ویڈیو اردو، عربی،انگریزی اور فارسی زبانوں میں ہے۔

مزید :

عرب دنیا -