جعلی دستاویزات بنانے میں شریف فیملی ماہر ہے:فواد چوہدری

جعلی دستاویزات بنانے میں شریف فیملی ماہر ہے:فواد چوہدری
جعلی دستاویزات بنانے میں شریف فیملی ماہر ہے:فواد چوہدری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات بنانے میں شریف خاندان سے زیادہ کو ئی ماہر نہیں ،عوام ا ن کی ایکٹنگ پانامہ کیس کی کارروائی میں دیکھ چکی ہے۔

میٹروبس منصوبے میں کرپشن کا الزام ،اگر 48گھنٹوں میں اے آ روائی نیوز ثبوت لے آئے تو عوام میری گردن زنی کردے :شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ملتان میٹروبس منصوبے میں ممکنہ کرپشن کے حوالے سے اپنا دفاع کرنے کے حوالے سے آج کی گئی پریس کانفرنس کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایسے پریس کانفرنس کر رہے تھے جیسے اپوزیشن لیڈر بات کر رہاہو،ان کی ساری باتیں کہانیاں پر مشتمل تھی ،شہباز شریف پر جو الزاما ت لگائے گئے ہیں اس کو جواب تو دیا ہی نہیں گیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم پہلے بھی ان کے یہ ڈرامے دیکھ چکی ہے ،دونوں بھائی پارلیمان میں کچھ کہتے ہیں اور نکلتا کچھ اور ہی ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ نواز شریف ساڑھے چار سال سے اقتدار میں ہیں آئین میں کوئی بھی ترامیم کرنی ہوتی تو پہلے کر لیتے ۔

گردن بھی کٹ جائے لینڈ مافیا اور قرضہ خوروں کے خلاف بولتا رہوں گا: شہباز شریف

واضح رہے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھ پر کوئی بھی الزامات ثابت ہوجائے تو میرا گلا ہو گا اور عوام کا ہاتھ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...