’یہ اس کی زندگی کا مسئلہ ہے میں جہاز نہیں اُڑاﺅں گا‘ لندن ائیرپورٹ پر حکام نے زبردستی ایک ایسے شخص کو مسافر جہاز میں بٹھادیا کہ پائلٹ نے ٹیک آف کرنے سے ہی انکار کردیا، ناقابل یقین واقعہ رونما ہوگیا

’یہ اس کی زندگی کا مسئلہ ہے میں جہاز نہیں اُڑاﺅں گا‘ لندن ائیرپورٹ پر حکام ...
’یہ اس کی زندگی کا مسئلہ ہے میں جہاز نہیں اُڑاﺅں گا‘ لندن ائیرپورٹ پر حکام نے زبردستی ایک ایسے شخص کو مسافر جہاز میں بٹھادیا کہ پائلٹ نے ٹیک آف کرنے سے ہی انکار کردیا، ناقابل یقین واقعہ رونما ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک افغانی نوجوان کی پناہ کی درخواست مسترد ہو گئی لیکن جب پولیس اسے ڈی پورٹ کرنے کے لیے ایئرپورٹ لے کر گئی اورزبردستی طیارے میں سوار کرانا چاہا تو پائلٹ نے ایسا کام کر دیا کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق صمیم بیگ زاد نامی 22سالہ نوجوان کو پولیس لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لے کر آئی اور ترک ایئرلائنز کی ایک پرواز میں سوار کرانے کی کوشش کی تو پائلٹ نے طیارہ اڑانے سے ہی انکار کر دیا۔ اس نے پولیس والوں سے کہہ دیا کہ ”تم اسے نہیں لیجا سکتے، اگر تم نے اسے زبردستی سوار کیا تو میں طیارہ ہی نہیں اڑاﺅں گا۔“

کبھی بھی مسافر جہاز کی بورڈنگ کے دوران قطار میں آگے کھڑے ہوکر سب سے پہلے جہاز میں داخل نہ ہوں کیونکہ جہاز میں پہلے داخل ہونے والے مسافر کو۔۔۔ وہ بات جو جہاز میں سفر کرنے والے ہر مسافر کو لازمی معلوم ہونی چاہیے
صمیم بیگ زاد نے اپنی پناہ کی درخواست میں بتایا تھا کہ ”طالبان میرا سر قلم کرنا چاہتے ہیں۔ اگر مجھے واپس بھیجا گیا تو میں قتل کر دیا جاﺅں گا۔“ لیکن اس کے باوجود برطانوی امیگریشن حکام نے اس کی درخواست مسترد کر دی اور اسے ترکش ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے ملک بدر کرنے کی کوشش کی جو پائلٹ کی انسانیت دوستی کے باعث ناکام ہو گئی۔ جب آفیسرز صمیم کو لے کر جہاز میں سوار ہوئے تو وہ رو رہا تھا اور چلا رہا تھا کہ ”اگر مجھے واپس افغانستان بھیجا گیا تو مجھے قتل کر دیا جائے گا۔“ پائلٹ اس کی آواز سن کر کاک پٹ سے باہر آ گیا اورآفیسرز سے کہا کہ ”کسی کی زندگی خطرے میں ہے، میں ایسے شخص کو اپنے طیارے پر نہیں لیجانے دوں گا۔“اس پر امیگریشن حکام صمیم کو واپس گیٹ وک ایئرپورٹ کے قریب واقع بروک ہاﺅس امیگریشن ریموول سنٹر لے گئے۔ واضح رہے کہ یورپی ایوی ایشن قوانین کے مطابق پائلٹ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی مسافر کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دے اور بصورت دیگر پرواز کرنے سے انکار کر دے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -