بھارت،زندگی سے تنگ 2سہیلیوں نے کیک کاٹ کر سیلفی لی اورزہر بھری چائے پی کر خود کشی کرلی
اندور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اندور، مدھدی پردیش میں زندگی سے تنگ2 سہیلوں نے کیک کاٹ کر سیلفی لینے کے بعد زہرپی کر جان دے دی ۔
سجل علی اور بلال خان کے گانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اندور میں واقع وجے نگر میں’’ رچنا ‘‘اور’’ تنوی واسکلے‘‘ نامی دوسہیلیاں کرائے کے مکان میں ایک ساتھ رہتی تھیں ،رچنا فینانس کمپنی کے کال سینٹر میں کام کرتی تھی اور شادی شدہ تھی،یہی نہیں اس کا ایک بیٹا بھی تھا مگر وہ اپنے شوہر کے رویے سے تنگ آچکی تھی ۔اسی لئے وہ اپنی دوست ’’تنوی واسکلے کے ساتھ رہتی تھی ۔ایک دن دونوں سہیلیوں نے اپنی نجی زندگی سے تنگ آکر خود کشی کرنے کا خوفناک منصوبہ بنایا ۔دونوں سہیلیوں نے اپنے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے چائے بنا کر اس میں زہر ملایا اور کیک کاٹ کرسیلفی لینے کے بعد زہر بھری چائے پی کر خود کشی کر لی ۔
چند روز گھر سے باہر نہ آنے پر پڑسیوں کو شک گزرا جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے پر پولیس جب گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو’’رچنا اور ’’تنوی ‘‘ کی لاشیں کمرے پڑی ملیں جنہیں پو لیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔ دوسری جانب پڑوسیوں نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ ’’رچنا ‘‘ اپنے شوہر کی وجہ سے اکثر پریشان رہتی تھی اور 3،4دن سے گھر سے نہ تو کوئی باہر آیا تھا اور نہ ہی کسی کو ان کے گھر جاتے دیکھاتھا۔