’اہرام مصر پر لکھی اس چیز کے مطابق دنیا اگلے ماہ ختم ہوجائے گی کیونکہ۔۔۔‘ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ دنیا بھر کے سائنسدانوں کی بھی ہوائیاں اڑگئیں

’اہرام مصر پر لکھی اس چیز کے مطابق دنیا اگلے ماہ ختم ہوجائے گی کیونکہ۔۔۔‘ ...
’اہرام مصر پر لکھی اس چیز کے مطابق دنیا اگلے ماہ ختم ہوجائے گی کیونکہ۔۔۔‘ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ دنیا بھر کے سائنسدانوں کی بھی ہوائیاں اڑگئیں

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے پراسرار ترین عجائب میں شمار ہونے والے اہرام مصر کئی صدیوں سے انسان کے لیے ایک معمہ بنے ہوئے ہیں۔ پانچ ہزار سال گزرنے کے باوجود ماہرین ابھی تک پوری طرح نہیں سمجھ پائے کہ انہیں کس طرح اور کیوں تعمیر کیا گیا۔ سائنسدان تو آج بھی ان کے راز سمجھنے کے لئے کوشاں ہیں لیکن ایک ماہر نجوم نے دعویٰ کر دیا ہے کہ اہرام مصر کو ایک ایسے کائناتی کیلنڈر کے طور پر تعمیر کیا گیاہے جس میں دنیا کے خاتمے کی تاریخ بھی پوشیدہ ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق علم الاعداد کے ماہر ڈیوڈ میڈ کا کہنا ہے کہ یہ اہرام دنیا کے خاتمے کی تاریخ کی نشاندہی انتہائی درستی کے ساتھ کرتے ہیں۔ ان کے نظرئیے کے مطابق دنیا کا خاتمہ اس دن ہو گا جب اہرام کے نیچے موجود دو زیرزمین سرنگیں بیک وقت آسمان کے دو ستاروں کی سیدھ میں آ جائیں گی۔ڈیوڈ نے خوفناک دعویٰ کیا ہے کہ یہ وقت زیادہ دور نہیں رہ گیا کیونکہ یہ کام اگلے ماہ ہی ہونے والا ہے۔

ویتنام میں 4500سال پرانے پتھردریافت

ڈیوڈ کا یہ دعویٰ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے کہ جب اگلے ماہ پراسرار سیارے نبیرو ،جسے پلینٹ ایکس بھی کہا جاتا ہے، کے زمین سے ٹکرانے کے خدشات بھی ظاہر کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ستمبر کے وسط میں نبیرو آسمان میں نظر آنا شروع ہو جائے گا اور 20ستمبر کے بعد اہرام کے نیچے موجود سرنگیں ان دو ستاروں کی سیدھ میں آ جائیں گی۔ اس کے چند روز بعد نبیرو زمین سے ٹکرا جائے گا اور قیامت برپا ہو جائے گی۔ گزشتہ روز امریکہ و دیگر ممالک میں نظرآنے والا سورج گرہن بھی اس کی بڑی علامتوں میں سے ایک تھا اور اس سورج گرہن کے متعلق بھی بائبل اور اہرام کے اس کیلنڈر میں بتایا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس