’ہماری شادی کو 10 برس ہوگئے ہیں اور یہی سیکھا ہے کہ جو جوڑے یہ کام اکٹھے کرتے ہیں ہمیشہ خوش رہتے ہیں‘ میاں بیوی نے مسلمان جوڑوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی کا نسخہ بتادیا

’ہماری شادی کو 10 برس ہوگئے ہیں اور یہی سیکھا ہے کہ جو جوڑے یہ کام اکٹھے کرتے ...

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشگوار ازدواجی زندگی کے حصول کے موضوع پر اب تک ماہرین کی تحقیقات کر چکے ہیں تاہم اب ایک سعودی جوڑے نے تین ایسی آسان ترکیبیں بتا دی ہیں جن کے ذریعے کوئی بھی مسلمان جوڑا اپنے ازدواجی تعلق کو انتہائی خوشگوار بنا دیتا ہے۔ خالد الامیری اور اس کی اہلیہ سلمیٰ کی شادی کو 10سال ہو گئے ہیں اور وہ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی شادی کی 10ویں سالگرہ پر ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لوگوں کو خوشگوارازدواجی زندگی کی یہ تین ترکیبیں بتائی ہیں۔

’یہاں آنے والے عربیوں سے ہوشیار رہو، وہ تمہاری بیٹیوں کو۔۔۔‘ حیدر آباد کی مساجد سے لاﺅڈ سپیکر پر اعلانات، کیا کہا جارہا ہے؟ کوئی توقع بھی نہ کرسکتا تھا

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کی رپورٹ کے مطابق خالد نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ ”ہماری شادی بہت جلد ہو گئی تھی اوراس وقت ہمیں خدشہ تھا کہ ہماری شادی کامیاب نہیں ہو پائے گی۔ ان دس سالوں میں کئی ایسے نشیب و فراز آئے کہ ہمیں لگاجیسے اب ہماری طلاق ہو جائے گی تاہم ہماری کچھ ایسی عادات تھیں جو ہمیں ہر بار اس مشکل سے نکالنے کا سبب بن جاتیں اور ہم آج بھی میاں بیوی ہیں اورایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ ہماری ان عادتوںمیں سرفہرست یہ تین ہیں کہ ہم اکٹھے نماز پڑھتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں اور ایک دوسرے سے اختلافات پر بحث کرنے میں خوف محسوس نہیں کرتے۔ہم آپ لوگوں کو بھی یہ تین کام کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ آپ کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہو سکے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...