’یہ سرحدی علاقہ خالی کردو‘ روس نے اپنے شہریوں کو حکم دے دیا، جنگ کی تیاری مکمل کرلی، آج کی سب سے بڑی خبر آگئی

’یہ سرحدی علاقہ خالی کردو‘ روس نے اپنے شہریوں کو حکم دے دیا، جنگ کی تیاری ...
’یہ سرحدی علاقہ خالی کردو‘ روس نے اپنے شہریوں کو حکم دے دیا، جنگ کی تیاری مکمل کرلی، آج کی سب سے بڑی خبر آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کی طرف سے جاپان کے اوپر سے میزائل تجربہ کرنے پر تیسری عالمی جنگ کا خطرہ انتہاءکو پہنچ چکا ہے۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب روس نے بھی شمالی کوریا کی سرحد کے قریب رہائش پذیر اپنے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے اور محفوظ علاقوں میں منتقل ہوجانے کا حکم دے دیا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق روسی سول ڈیفنس حکام کے اس حکم کے بعد اب تک 1500سے زائد شہری علاقہ چھوڑ کر دیگر جگہوں پر منتقل ہو گئے ہیں جبکہ مزید محفوظ مقامات تک پہنچنے کی تیاریوں میں ہیں۔

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، تیسری جنگ عظیم کسی بھی وقت شروع ہونے کو لیکن ساتھ ہی شمالی کوریا کے سربراہ کی بیگم کے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ پورے ملک میں جشن شروع ہوگیا

رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو خدشہ لاحق ہے کہ اب امریکہ کسی بھی وقت شمالی کوریا کے خلاف جنگ کا آغاز کر سکتا ہے کیونکہ شمالی کوریا کی طرف سے کیے گئے حالیہ میزائل تجربے سے مخالفین بے حد مشتعل ہو گئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بار شمالی کوریا نے اپنا ایک میزائل جاپان کے اوپر سے گزارا ہے، جسے جاپان اپنے اوپر حملے کے مترادف قرار دے رہا ہے اور اس تجربے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ بھی واضح کر چکے ہیں کہ اب شمالی کوریا کے خلاف ہر طرح کے اقدامات میز پر ہیں اور جلد حتمی اقدام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ روس کا 24میل طویل بارڈر شمالی کوریا کے ساتھ لگتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی