’یہ میرے پتی ہیں اور میں۔۔۔‘ بھارتی لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر لگا دی لیکن ساتھ ہی ایسی پیار بھری بات لکھ دی کہ اپنے شوہر کو زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا دے دیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا

’یہ میرے پتی ہیں اور میں۔۔۔‘ بھارتی لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ ...
’یہ میرے پتی ہیں اور میں۔۔۔‘ بھارتی لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر لگا دی لیکن ساتھ ہی ایسی پیار بھری بات لکھ دی کہ اپنے شوہر کو زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا دے دیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاہوگیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا کا جادو آج کی نئی نسل کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور اس پر مستزاد سیلفی کا جنون۔ جس کسی کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر جاﺅ، سیلفیوں کی بھرمار نظر آئے گی۔ اس کے لیے صارفین موقع محل کو بھی خاطر میں نہیں لاتے اور جو جی میں آئے پوسٹ کر دیتے ہیں اور لکھ دیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک بھارتی لڑکی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کی اور ساتھ ہی پیار بھری ایسی بات لکھ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے اپنے شوہر کے ساتھ بغلگیر ہوتے ہوئے بنائی گئی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ”میرے شوہر کے ساتھ میرا پہلا رکھشا بندھن۔“

شادی کی تقریب ختم ہوتے ہی دولہا دلہن نے سرعام ایسا شرمناک کام کردیا کہ سہاگ رات منانے کیلئے جیل پہنچادیا گیا

اب یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ رکھشا بندھن ہندومت کے ماننے والوں کا تہوار ہے جو بہنیں صرف بھائیوں کے ساتھ مناتی ہیں۔ اس روزوہ اپنے بھائیوں کو راکھی باندھتی ہیں اور بدلے میں دعاﺅں کے ساتھ تحائف اور رقم بھی وصول کرتی ہیں۔ یہ شاید بھارت کی کی پہلی لڑکی ہو گی جو اپنے شوہر کے ساتھ ہی رکھشا بندھن منا رہی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین اس تصویر پر لڑکی کا خوب تمسخر اڑا رہے ہیں، جس نے نادانستگی میں اپنے شوہر کو ہی بھائی بنا ڈالا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس