وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 52سول افسران کو گریڈ 20 اور 21میں ترقی کی منظوری دےدی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 52سول افسران کو گریڈ 20 اور 21میں ترقی کی منظوری ...

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹرل سلیکشن بورڈ (CSB) کی جانب سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS)، سیکریٹریٹ گروپ اور پولیس کے 52افسران کی ترقی کی سفارش وزیراعظم کو بھیجی گئی تھی،جس کی شاہد خاقان عباسی نے منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کی مطابق سلیکشن بورڈ کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں سے 97سول افسران کے نام وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کر دیئے گئے تھے۔جن 52افسران کی ترقی کی منظوری دی گئی ہے ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے 21افسران شامل ہیں۔ سیکریٹریٹ گروپ کے 16افسران کو، جبکہ محکمہ پولیس کے 15افسران کو گریڈ 20اور 21پر ترقی دی گئی۔

نئے نوٹیفکیشن کے تناظر میں ترقی پانے والے جو افسران بیرون ملک مختلف وزارتوں کے تحت فرائض سر انجام دے رہیں ان کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے لیے بھی نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے سپریم کورٹ کی جانب سے گریڈ 19,20 اور 21کے 1164افسران کی ترقیوں کے لیے حکم کے بعد جون 2017میں سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں اس فہرست کو تیا ر کیا گیا۔یاد رہے یہ ترقیاں 2015سے رکی ہوئی تھی جس پر سپریم کورٹ نے 13اپریل 2017کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ترقی کی نئی پالیسی بنا نے کا حکم دیا تھا۔

 

مزید : قومی