پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے ملنے والی لاش اورینٹل کالج کے طالب علم کی ہے: پولیس

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے ملنے والی لاش اورینٹل کالج کے طالب علم کی ہے: پولیس
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے ملنے والی لاش اورینٹل کالج کے طالب علم کی ہے: پولیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے اورینٹل کالج میں زیر تعلیم ایم اے اردو پارٹ ٹو کے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے،پولیس کے مطابق لاش تین سے چار روز پرانی ہے اور یہ واقعہ خود کشی معلوم ہو رہا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے لاش برآمد
تفصیلات کے مطابق آج صبح پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس کے ہاسٹل کے کمرے سے بو آنے پر اس کھولا گیا تو اس کے اندرسے ایک طالب علم کی لاش ہوئی۔ مقامی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس کے مطابق لاش تین سے چار تین پرانی لگ رہی ہے اور بظاہر طالب علم کی خود کشی کی کوشش معلوم ہو رہی ہے مگر لاش کے جگہ پر بھاری مقدار میں خون اس حوالے سے بہت زیادہ سوالات جنم دے رہا ہے۔ طالب علم کی شناخت منظور احمد کی نام سے ہوئی ہے جو پنجاب یونیورسٹی کے اورینٹل کالج میں ایم اے اردو پارٹ دوم میں زیر تعلیم تھا۔

مزید :

لاہور -