مردم شماری کے عبوری نتائج : کراچی کی شہر ی آبادی میں کمی کی وجہ اس کی شہری حدود کو نئے سرے سے متعین نہ کرنا ہے : آصف باجوہ

مردم شماری کے عبوری نتائج : کراچی کی شہر ی آبادی میں کمی کی وجہ اس کی شہری حدود ...
مردم شماری کے عبوری نتائج : کراچی کی شہر ی آبادی میں کمی کی وجہ اس کی شہری حدود کو نئے سرے سے متعین نہ کرنا ہے : آصف باجوہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف شماریات آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی کی آبادی اس لئے کم لگ رہی ہے کہ ہم نے وہاں نوٹیفائی شہری حدود کے اند رعلاقوں کو شہری علاقوں میں شمار کیا ہے ،اس کی نسبت لاہور میں فروری 2015میں لاہور کے دیہی علاقوں کو بھی شہر میں شامل کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے لاہور کی آبادی زیادہ ہے۔

نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام” نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے چیف شماریات خواجہ آصف کا نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ کراچی کی آبادی بڑھی ہے، لیکن ہم نے مردم شماری میں انہی حصوں کو شہری آبادی میں شامل کیا جو اس کی حدود میں پہلے سے متعین کئے گئے تھے ،کراچی کی آبادی شہر سے جو باہر بڑھی ہے وہ شہری حدود میں شامل نہیں ہے۔

اس کے مقابلے میں اگرآپ لاہور کو دیکھیں تو یہاں فروری 2015میں نئے نوٹیفیکیشن کے بعد کئی آبادیوں کو شہری علاقہ کا درجہ مل چکا ہے اس وجہ سے آپ کو لاہور کی آبادی زیادہ لگ رہی ہے ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پریشان کن بات ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کا گروتھ ریٹ ہے لیکن اس پر کوئی بھی بات نہیں کررہا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...