بھارتی ریاست اترپردیش میں وبائی بخار سے 61 بچے ہلاک
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے ضلع گورکھ پور میں دماغ کے بخار کی وبا نے خوفناک صورت حال اختیار کرلی ہے اور اس کے نتیجے میں گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران 61 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔
پریانکا چوپڑا کا سنجے بھنسالی کی فلم’گستاخیاں ‘ میں کام کرنے سے انکار
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھ پور کے بی آرڈی میڈیکل کالج ہسپتال میں 27 اور28 اگست کے دوران 42 بچے انسیفلائٹس یعنی دماغی بخار کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں جس سے اب تک گزشتہ 72گھٹوں میں موت کے منہ میں جانے والے بچوں کی تعداد مجموعی طور پر 61ہوچکی ہے جبکہ اب بھی 350 سے بچے زیر علاج ہیں، جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو بہت تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا اور باوجود طبی امداد فراہم کرنے کے ان کی زندگی بچانا مشکل ہو گیا تھا اور ڈاکٹر تمام تر کوششوں کے باوجود انہیں بچا نہ پائے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جولائی، اگست اور ستمبر نوزائیدہ بچوں کی صحت کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہیں۔