پاکستان میں عالمی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسہ جاری:کرکٹ،باڈی بلڈرز کے بعد اب ریسلر بھی آئیں گے

پاکستان میں عالمی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسہ جاری:کرکٹ،باڈی بلڈرز کے بعد اب ...
پاکستان میں عالمی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسہ جاری:کرکٹ،باڈی بلڈرز کے بعد اب ریسلر بھی آئیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) غیرملکی کرکٹرز اور ہاکی پلیئرز کے بعد ریسلرز بھی پاکستان آنے کیلئے رضا مند ہو گئے۔

امریکی صدر کے بیان پر سب اکٹھے ،قومی سلامتی پر پالیسی اور رہنما اصول عوامی امنگوں کے ترجمان،پارلیمان نے قومی سلامتی پر ہمیشہ سب کو اعتماد میں لے کر فیصلے کئے :میاں رضا ربانی

تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کی میزبانی کا جادو سر چڑھ کر بو ل رہا ہے ، اب اس حصار میں عالمی ریسلرز بھی آگئے ہیں ،معروف عالمی ریسلرز ہوگن، گولڈ برگ، بیرٹ اور اسٹیریو سمیت بائیس ریسلرز پاکستان آئیں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ آئندہ سال پی ایس ایل سے پہلے یا بعد میں منعقد کرایا جائے گا، جلد تمام غیرملکی ریسلرز سے معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔

مزید : کھیل